کیلے کھائیں اور کئی امراض سے محفوظ رہیں

نئی دہلی: طبی اعتبار سے کوئی پھل ایسا نہیں ہے جو اپنی کسی نہ کسی خصوصیت کے باعث کئی امراض میںنہایت درجہ مفید ہے اور وہ کام کرجاتے ہیںجو جدید دورکی دوائیں نہیں کر پاتیں۔
اگر سیب کے حوالے سے یہ کہاجاتا ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچاتا ہے تو کیلے کے بارے میںبھی کچھ ایسا ہی کہا جاسکتا ہے۔ کیلے کو کسی بی طور سے کم نہیں آنکنا چاہیے۔یہ بلا شبہ توانائی بڑھانے والا پھل ہے۔
یہ ایک ایسا پھل ہے جس میں اچھی صحت کے بے شمارراز چھپے ہیں۔ کیلے کی سب سے اہم خصوصیت تو یہ ہے کہ اگر اسے پابندی سے کھایا جاتا رہے تو بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور دمہ و ہیضہ کا خطرہ کم کرتا ہے اور یاد داشت تیزکرتا ہے اور موڈ خوشگوار رکھتا ہے۔
یہی نہیں بلکہ اس کے متواتر استعمال سے قبض، دل اورشوگرکے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔کیلے میں وٹامن بی 6بھرپور ہوتا ہے۔

Title: health benefits of banana | In Category: صحت  ( health )