سال کے پہلے دن سب سے زیادہ بچے ہندوستان میں پیدا ہوئے

نئی دہلی:سال نو 2018 کے پہلے ہی دن پوری دنیا میں 3لاکھ 90ہزار بچے پیدا ہوئے۔جن میںسے تقریباً18فیصد یعنی69ہزار70بچے صرف ہندوستان میں ہی پیدا ہوئے۔
اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ذیلی ادارے ’دی یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈز‘ (یونیسیف) کے مطابق سال کے پہلے دن پیدا ہونے والے بچوں میں سے 90 فیصد بچے کم ترقی یافتہ ممالک میں پیدا ہوئے، جن میں ہندوستان سرفہرست رہا۔جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک چین میں ہندوستان کے مقابلے 30 ہزار کم بچے پیدا ہوئے ۔
وہاں 44 ہزار 760 بچے پیدا ہوئے۔یونیسف کی جانب سے جاری بیان میں مطابق ممکنہ طور پر2018 کا سب سے پہلا بچہ بحر اوقیانوس کے جزیرے کیریبائی میں پیدا ہوا ہوگا، جہاں سال کا سب سے پہلےآغاز ہوتا ہے۔
تیسرے نمبر پر افریقی ملک نائیجیریا رہا، جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 210 بچوں نے جنم لیا۔سال کے پہلے دن بچوں کی پیدائش کے حوالے سے پاکستان کا نمبر چوتھا رہا جہاں 14 ہزار 910 بچوں نے سال نو کی صبح آنکھ کھولی۔
انڈونیشیا میں 13 ہزار 310، امریکا میں 11 ہزار 280، کانگو میں 9 ہزار 400، ایتھوپیا میں 9 ہزار 200 اور بنگلا دیش میں 8 ہزار 370 بچوں نے سال 2018 کے پہلے دن جنم لیا۔یونیسیف کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2018 کے پہلے دن کئی بچے پیدائش کے 24گھنٹے کے اندر موت کی آغوش میں چلے گئے ۔

Title: with 69000 babies born on new years day india leads unicef lis | In Category: صحت  ( health )