ذیابیطس کے مرض میں انڈے اور سرکے کا استعمال مفید

نئی دہلی:شوگر کا مرض اس نوعیت کا عالمی مسئلہ بن گیا ہے کہ اس نے سب کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے۔ذیابیطس میں بدلتے ہوئے شہر کے عنوان سے قائم ایک تنظیم کے بانی اراکین میںسے ایک ہوسٹن گذشتہ د وبرسوں سے اس مسئلہ سے بری طرح دوچار ہے۔؟ذیابیطس پر کیسے کنٹرول کیا جائے یا ذیابیطس کے حوالے سے ہمیں کیا کچھ علم ہوا ہے اس کو شئیر کرنے کے لیے 26اور27اکتوبر کو ہوسٹن شہری ذیابیطس پر پہلی چوٹی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔
تاہم اس ضمن میں ایک مطالعاتی پورٹ بھی سامنے آئی ہے جس میں اس مرض کوقابو میں رکھنے کا نسخہ پیش کیا گیاہے اس نسخہ کے مطابق شام کے وقت ایک انڈہ ابال کر اس کا چھلکا اتار دیں، اس کے بعد انڈے کو ایک برتن میں رکھ کر اس میں سیب کا اتنا سرکہ ڈالیں کہ انڈہ اس میں مکمل ڈوب جائے۔رات بھر انڈے کو سرکے میں ڈوبا رہنے دیں اور پھر صبح اسے سرکے سے نکال کر کھائیں اور ساتھ نیم گرم پانی بھی پیئیں۔اس عمل کو خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں لانے تک روزانہ دہراتے رہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم کو پروٹین کی ایک خاص مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اور انڈے میں پروٹین کی وہ مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈے میں اچھی چکنائی بھی موجود ہوتی ہے جو دل کو صحت مند رکھنے میں مدد گار ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ ابلے ہوئے انڈے میں وہ تمام ضروری وٹامنز بھی شامل ہوتے ہیں جو آنکھوں کی حفاظت اور ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں معاون ہوتے ہے اس لیے انڈا کھانے سے ذیابیطس کے مریض میں بھوک کا احساس نہیں رہتا۔جب کہ جدید تحقیقی مطالعے کے مطابق سیب کا سِرکہ خون میں شکر کی مقدار کو کم کرتا ہے۔اور قوت مدافعت ، تکان، گٹھیا اور کولیسٹرول پر قابو رکھنے کے لیے بہت مفید ہے۔

Title: apple cider vinegar reduce blood sugar | In Category: صحت  ( health )
Tags: , ,