گٹھیا اورکولہے کے جوڑوں میں درد کے مریضوں کے لیے خوش خبری

نئی دہلی:گٹھیا اور کولہے کے جوڑوں میں درد سے متاثرافراد کے لئے ٹوٹل ہپ ری پلیسمنٹ ایک انقلابی علاج کے طور پر سامنے آئی ہے جس کے ذریعہ چلنے پھرنے سے معذور اورنامید ہوچکے افراد پھر سے اپنے پیروں سے چل پھرسکتے ہیں۔ اس ہڈی تبدیل کرنے کے آپریشن سے سے کولہے کے جوڑ میں گٹھیا یا چوٹ کی وجہ سے طویل عرصہ سے ہونے والے درد سے راحت دلانے اور زندگی کی فعالیت کی برقرار رکھنے کے لئے ایک محفوظ اور موثر طریقہ ہے۔
اس سرحدی کے ذریعہ مصنوعی اعضا کو صبح جگہ پر قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ مریض کی چلنے پھرنے کے عمل کو بحال رکھنے کے لئے مریض کی جسمانی ہیئت کے مطابق ہی پیوند کاری کئے جانے والے جوڑ کی نقل تیار کی جاتی ہے۔ سرجری کی نئی تکنیک کے طریقوں سے اب یہ عمل سہل اورمحفوظ ہوگیا اوراس سے کافی اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔

Title: hip replacement surgery | In Category: صحت  ( health )