حکومت نے سستا اورمعیاری علاج یقینی بنانے کے لیے نئی صحت پالیسی کا اعلان کیا

نئی دہلی : حکومت نے ملک کے تمام شہریوں کے لئے سستی شرح پر بہتر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے سے متعلق نئی صحت پالیسی کا آج لوک سبھا میں اعلان کیا۔ وزیر صحت جی پی نڈڈا نے ایوان میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کابینہ کی یہاں ہوئی میٹنگ میں اس پالیسی کو کل منظوری دی گئی۔ انہوں نے اسے قومی عزم قرار دیا اور کہا کہ اس کے ذریعے مریض کو معیاری اور تمام ضروری خصوصیات پر مشتمل ہیلتھ سروس دینے کو اہمیت دی گئی ہے۔
مسٹر نڈڈا نے کہا کہ پالیسی کا مقصد سبھی عمرکے لوگوں کو معیاری اور بہتر صحت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ پالیسی پیشہ ور لوگوں کی طرف سے تیار کی گئی ہے اور اسے مریضوں کے مفادات پر مرکوز کرتے ہوئے مساوات، معیار اور ذمہ داری کو اس کی بنیاد بنایا گیا ہے۔ پالیسی میں بہتر صحت کو قومی ہدف بنایا گیا ہے اور اس بات کا یقین کیا گیا ہے کہ ملک کے ہر شہری کو سستی شرح پر معیاری علاج ملے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ پالیسی مریض پر مبنی ہے جس میں اس کی صحت سے متعلق تمام ضروری سہولیات فراہم کرانا ہے اور مریض کو بااختیار بنانا ہے۔ اس کا مقصد نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کو کم کرنا اور ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے غیر متعدی بیماریوں سے نمٹنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی کو حتمی شکل دینے سے پہلے لوگوں کے درمیان رکھا گیا اور پالیسی سازوں کو عام لوگوں کی طرف سے پانچ ہزار مشورے ملے۔ان تمام مشوروں پر غور کرکے ضروری نکات کو پالیسی میں شامل کیا گیا ہے تاکہ صحت کی خدمات میں بنیادی سطح پر تبدیلی لائی جا سکے۔ اس میں غریبوں کے لئے مفت ادویات اور مفت جانچ پر زور دیا گیا ہے۔ پالیسی میں 2017 تک کالازار کے خاتمے اور 2025 تک اندھے پن کو 25 فیصد تک کم کرنا ہے۔

Title: govt announces new helath ploicy | In Category: صحت  ( health )